سنگیت سوم جیسے نفرت انگیز لوگوں پر لگام کب لگے گی ؟ 



سنگیت سوم جیسے نفرت انگیز لوگوں پر لگام کب لگے گی ؟ 

سنگیت سوم جیسے نفرت انگیز لوگوں پر لگام کب لگے گی ؟ حالیہ دنوں میرٹھ کے بی جے پی ممبر اسمبلی سنگیت سوم کا ایک  اشتعال انگیز بیان سامنے آیا ، جس میں انھوں نے یوپی کی تمام مسجدوں کو توڑ کر اس جگہ مندر بنانے کی بات کہی،   مزید اس بات کی بھی وضاحت کی جا رہی ہے کہ سنگیت سوم 2013 کے مظفر نگر فرقہ وارانہ فسادات میں کلیدی مجرموں میں سے ایک ہے اور اس نے ایک بار پھر پریس کانفرنس کے ذریعہ فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینے کی ناپاک کوشش کی، ابھی گزشتہ مہینہ 8 اگست 2021  کو ایسی ہی ایک اور اشتعال انگیز خبر سامنے آئی، جس میں دہلی کے جنتر منتر پر مسلمانوں کے خلاف نعرے بازیاں کی گئیں اور مسلمانوں کو کھلے لفظوں میں کاٹنے کی بات کی گئی، افسوس ہے کہ مسلم اقلیتوں کے خلاف اس طرح زہر افشائی کی جا رہی ہے، لیکن مرکزی اور صوبائی حکومت ان معاملات پر خاموشی سے کام لے رہے ہیں، وطن عزیز ہندوستان کی جمہوریت سے محبت کرنے والا ہر شہری مرکزی حکومت سے یہ سوال کر رہا ہے کہ سنگیت سوم جیسے نفرت انگیز لوگ  آخر کب تک ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دیتے رہیں گے ؟ آخر کب تک ایسی ناپاک ذہنیت کے لوگ سرے عام زہر اگلتے رہیں گے؟ کب تک وطن عزیز کی جمہوریت یونہی پامال ہوتی رہے گی؟ حکومت کو چاہیے کہ ایسے لوگوں کے خلاف جلد سخت اقدام کرے ورنہ ملک کے امن و امان کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ 

محمد احمد حسن  امجدی۔ 
البرکات علی گڑھ۔



Source link
#سنگیت #سوم #جیسے #نفرت #انگیز #لوگوں #پر #لگام #کب #لگے #گی

Related Posts

Erdogan Reacts to Russias Revised Nuclear Doctrine

Islam Times – Turkish President Recep Tayyip Erdogan has commented on Russia’s updated nuclear doctrine. “Certainly, I think that this statement by Russia is, above all, a measure taken in…

Read more

Continue reading
Pakistan Intl Arms Expo Kicks Off in Karachi Attended by Iran

Islam Times – The 12th edition of Pakistan’s International Defence Exhibition and Seminar (IDEAS), attended by the Islamic Republic of Iran, was opened at Karachi Expo Centre. The ceremony was…

Read more

Continue reading

Leave a Reply