مخدومیہ عربک کالج توڈار، منگلور میں عرس تاج الشریعہ
جنوبی ہندوستان کا مایہ ناز علمی گلشن مخدومیہ عربک کالج توڈار منگلور کرناٹک میں ایک روزہ عظیم الشان جلسہ بنام عرس تاج الشریعہ بڑے ہی تزک واحتشام سے منایا گیا جس میں شہزادۂ رسول جگر گوشۂ بتول حضرت علامہ ومولانا سید اسامہ ہدوی صاحب قبلہ نے خصوصی خطاب کیا۔ جس میں آپ نے سرکار تاج الشریعہ کی تابناک زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تاج الشریعہ بیک وقت شریعت وطریقت کے عظیم رہنما ہونے ساتھ ساتھ وہ عظیم قلم کار اور سنجیدہ مصنف تھے۔ اور سرکار اعلیٰ حضرت اور حضور مفتی اعظم کے سچے وارث وجانشین بھی تھے۔شریعت مطہرہ پر سختی کے ساتھ عمل کیا کرتے تھے۔
آج بھی ان کے علم سے ایک دنیا سیرابی حاصل کررہی ہے اللہ ہم جملے متوسلین کو بھی آپ کے علمی وعملی فیضان سے مالامال فرمائے۔ پھر عالم نبیل فاضل جلیل مولانا اشرف خان ہدوی دام اقبالہ نے تاج الشریعہ کے علمی خدمات پر سیر حاصل اور پرمغز تقریر فرمائی۔ جسمیں جامعہ کے ہونہار طالب علم، مسک کے نومنتخب سکریٹری فیضان رضا سانگلی سلمہ نے نظامت کے فرائض انجام دی۔ محمد رضا بھیونڈی اور اویس رضا بھیونڈی نے بارگاہِ تاج الشریعہ میں منقبتیں پیش کیں۔ آخیر میں جامعہ کے پرنسپل حضرت علامہ ومولانا مفتی رفیق احمد کولاری قادری ہدوی نے رقت انگیز دعا فرمائی۔جس میں حضرت علامہ ومولانا رضی احمد ہدوی رضوی صاحب اور حضرت علامہ ومولانا عطاء الرحمن امجدی صاحب قبلہ رونق بزم رہے۔ صلاۃ وسلام پر پروگرام کا اختتام ہوا۔
Source link
#مخدومیہ #عربک #کالج #توڈار #منگلور #میں #عرس #تاج #الشریعہ